
اسلام آباد(الفجر آن لائن)وفاقی حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز کیساتھ بجلی خریدنیکے معاہدے ختم کرنیکا فیصلہ کر لیا،مہنگی بجلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں میں ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنیسے مزید300 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔مزید2396 میگاواٹ کے6 آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کیے جائیں گے، گل احمد انرجی کے136 میگا واٹ کیساتھ معاہدے ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے،کیپکو پاورپراجیکٹ کے1638 اور200 میگاواٹ کیلبرٹی پاور کے کیساتھ معاہدے ختم کیے جائیں گے، اٹک پاور 165 اور131 میگا واٹ کوہ نور انرجی کے ساتھ بجلی خریدنے کیمعاہدے ختم ہوں گے،حکومت نے126میگا واٹ کیٹپال انرجی کے ساتھ بھی معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مزید آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے سے بجلی ٹیرف میں کمی ہوگی،اس سے قبل وفاقی حکومت اب تک 13 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر چکی ہے،ان میں بگاس سیچلنے والے8 نجی بجلی گھروں کیساتھ معاہدوں کی منظوری بھی شامل ہے، وزیر اعظم نیآئی پی پیز سے مذاکرات کے لیے ٹاسک فورس قائم کر رکھی ہے،سابق نگراں وزیرگوہر اعجاز نے مہنگے آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا معاملہ اٹھایا تھا۔آئی پی پیزکوکیپسٹی پیمنٹس کی مد میں سالانہ2 ہزارارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی جا رہی تھیں۔