
راولپنڈی (الفجرآن لائن) جوڈیشل مجسٹریٹ مہوش انصاری نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے مقدمہ میں نامزد ڈاکٹر اور نرس سمیت 5 ملزمان کو مجموعی طور پر 29 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی تھانہ ٹیکسلا پولیس نے گزشتہ سال مارچ میں ڈاکٹر فواد ممتاز اور ثوبیہ نامی نرس کے علاوہ ابوبکر، شریف اور حسنین کے خلاف گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر فواد ممتاز کو غیر قانونی پیوندکاری ایکٹ میں 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 334 میں 7 سال قید کی سزا سنادی عدالت نے نرس ثوبیہ، ابوبکر، شریف اور حسنین کو 3/3 سال قید اور 50 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی ملزمان کے خلاف میرٹ پر مقدمہ کی دفعات شامل کرنے اور موثر پیروی کے باعث ملزمان کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔