
سیالکوٹ (الفجرآن لائن) وزیر دفاع خوا جہ آصف نے کہا ہے کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا گئی ہے، پچاس فیصد بھی کرپشن کم ہو جائے تو ملک معاشی طور پر خود مختا ر ہو جائے۔ سیالکوٹ چیمبر آف کا مرس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا ملک میں بدترین قسم کی کرپشن ہے، یہ کرپشن ہی اس ملک کو دیمک کی طرح کھا گئی ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ ایک بیوروکریٹ نے اپنی دو بیٹیوں کی شادیوں میں چار ارب روپے سلامی دی۔۔ ایف بی آر کی ری ویمپنگ میں بہتری کے لیے کئی اقدامات کرر ہے ہیں، نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی اسمگلنگ بہت زیادہ ہے، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اسمگل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن میں پچاس فیصد بھی کمی آجائے تو ملک خود مختار ہو جائے اور ہمیں آئی ایم ایف فنڈز کی بھی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے کہا ہمیں ملک کے اندر امن کی ضرورت ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ معاملات حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے فیصلے ہیں جو ہم اپنی مجبوریوں کی وجہ سے نہیں لے سکتے۔ معاشی مجبوریاں بعض اوقات تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے ملکی معیشت کی بہتری کی جانب گامزن ہو نے کو خوش آئند قرار دیتے ہوے کہا تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ ایک روشنی نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔ مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے۔ صنعتی برادری کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔