
واشنگٹن (الفجرآن لائن) پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور نئی امریکی پابندیوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ نے وضاحت کرتے ہوے کہا ہے کہ ملک کے لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی دیرینہ پالیسی ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق امریکا کے تحفظات واضح ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کے لانگ رینج بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی دیرینہ پالیسی ہے۔ہم عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو امریکا کا اہم شراکت دار بھی قرار دیا۔