
جنوبی وزیرستان کے علاقے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش میں 8 دہشتگرد ہلاک اور 16 جوان شہید ہوگئے
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد مارے گئے
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ دہشتگرد سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا
شہدا میں 30 سال کے لانس نائیک لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع کرم سے ہے اور انہوں نے 11 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا جبکہ
31 سال کے لانس نائیک محمد اسحاق شہید ضلع کرک کے رہائشی ہیں اور شہید نے 9 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں
36 سال کے حوالدار ایوب خان شہید کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور انہوں نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج کو دیے
40 سال کے حوالدار عمر حیات شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے اور شہید نے
17 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔
26 سال کے سپاہی محبوب رحمان شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے اور سپاہی محبوب رحمان شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیئے اور وطن کا دفاع کیا