
اسلا م آباد۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوری،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں درجنوں شہری سونے کے طلائی زیورات نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔شہر اقتدار میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی چوری کی 68 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی،68 وارداتوں میں شہری گاڑی،زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد میں قتل کے 2 واقعات رپورٹ ہوئی،ایک ہفتے کے دوران شہری 31 موٹر سائیکل اور 5 گاڑیوں سے محروم ہوگئے۔اسلام آباد میں گزشتہ ایک ہفتے میں 16 سٹریٹ کرائم کے واقعات پیش ہوئے۔تھانہ ترنول کے حدود سے کٹا ہوا سر بھی برآمد ہوا۔پولیس تمام واقعات کی ایف آئی آر درج کرلی،تحقیقات جاری۔اسلام آباد پولیس کا صدر زون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران, 110 مشکوک افراد، 80 گھروں، دکانوں، سرائے، ہوٹلز اور موٹلز کی چیکنگ کی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران 35 موٹر سائیکلز اور 25 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 12 مشکوک افراد تھانہ منتقل کئے گئے۔دوران سرچ آپریشن 05 موٹر سائیکلز تھانہ منتقل، دو افراد سے پستول معہ ایمونیشن برآمدہوا۔