
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا،کابینہ میں رائٹ سایزنگ کے دوسرے مرحلے کی منظوری نہ دی جا سکی، کئی وزیروں نے سخت مخالفت کی جس پروزیراعظم نے دوبارہ سفارشات تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں محض رائٹ سایزنگ ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کی منظوری نہ دے سکی۔ متعدد وفاقی وزراء نے رائٹ سایزنگ کمیٹی کی سفارشات کی سخت مخالفت کی جس پر وزیراعظم نے رائٹ سایزنگ کمیٹی کو سفارشات دوبارہ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق حتمی سفارشات اگلے وفاقی کابینہ اجلاس میں ایک بار پھر سے منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔ کابینہ اجلاس میں آج پانچ وزارتوں کی رائٹ سایزنگ سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں