
اسلام آباد اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج پر درج مقدمات میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے، بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تین مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔بشریٰ بی بی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے کی، بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے، بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تین مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔واضح رہے کہ 26 نومبر کے روز اسلام ا?باد کے ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ضمانت کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچی تھیں۔تاہم وہاں پہنچنے پر انہیں بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کی چھٹی ہے، لہذا انہیں اسلام اباد کی ضلعی عدالت میں ڈیوٹی جج کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی