
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت کے دفاع کا بھرپور حق رکھتا ہے، افغانستان کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشتگرادانہ کارروائیاں اور اچھے روابط ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اے آ ڑ ڈی مسئلہ کے حل سے ستر ارب روپے قومی خزانے کو موصو ل ہوں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا
شہہید بیہنظیرکو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ اوہ ایک دلیر اور جراتمند خاتون تھیں انکے دور میں میثاق جمہوریت طے پایا۔ انہوں نے جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پار اچنار میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہو انہوں نے کہا وفاقی حکومت نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے طبی امداد کی کھیپ وہاں بھجوائی اور وہاں سے مر یضوں کو اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا افواج پاکستان دہشتگردی کے خلاف صف آرا ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں۔ چند دن پہلے دہشتگردانہ حملے میں ہماری سولہ جوان شہید ہوے ۔ خوارجیوں کے خلاف ابھی ایک اور معرکہ میں بھی میجر اور جون شہید ہوے۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوے انہوں نے کہا کابل ہمارا ہمسایہ برادر ملک ہے۔ ہم اپنے ہما ئے کے ساتھ بہترین تعلقات، معاشی اور تجارتی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں تاہم بدقسمتی سے تحریک طالبان وہاں سے آپر یٹ کر رہی ہے اس لئے یہ پالیسی نہیں چل سکتی ایک طرف مزاکرات اور دوسری طرف دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہوں۔ ہم کئی بار افغان حکام سے اس معاملے پر بات بھی کر چکے کہ افغانستان کو دہشتگردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے۔ یہ ہمارے لئے ریڈ لا ئن ہے افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرے۔ آذربائیجان کے ساتھ بہترین تعلقات کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کل آذری صدر کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔ صدر علییوف پاکستان کے ساتھ تجاری اور معاشی روابط کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انکے ساتھ طیاریہ حادثہ پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے آنیوالے آئی سی سی کے ایونٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوے کہا کہ ایونٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں امید ہے ہمارے کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے وزیر خزانہ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہاتے ہوے کہا کہ وزیر خارجہ، وزیر خزا نہ اور ٹیم کی کاوشوں سے اے آر ڈی کا مسئلہ حل ہوگیا۔ سٹیٹ بنک نے شرح سود میں کمی کی ہے۔ اور آج اے آر ڈی کا مسئلہ حل وہونے کی وجہ سے ستر ارب روپے قومی خزانے کو موصول ہوں گے