
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی استحکام کی نئی بنیاد رکھ رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکا م اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔ قومی اقتصادی پلان اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہوم گراون کے اجرا پر بیحد خوشی ہوئی ہے۔ ملک کے معاشی استحکام کی نئی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا فیسکل سرپلس چوبیس سال بعد حاصل کیا۔ دو ہزار پینتیس تک ملکی معیشت کو استحکام کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ملکی ترقی میں نجی شعبے کا کردار کلیدی ہے، اس شعبے کی طرف بھر پور تو جہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ملکی معیشت استحکام می جان ب گامزن ہے پاکستان سٹاک ایکسچینج ا وقت دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ بن چکی ہے۔ افراط زر ا ڑتیس فیصد سے کم ہو کر پا نچ فیصد، پالیسی ریٹ بائیس فیصد سے کم ہو کر تیرہ فیصد رہ گیا۔ مقامی اور غیر ملکی سطح پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ ریٹ میں ترانوے فیصد کمی ہونا بڑی کامیابی ہے۔ تاہم میکرو اکنامک استحکام منزل نہیں راستہ ہے۔ انہوں نے کہا معاشی استحکام کے لئے کے لئے نئی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اسی سلسلے میں ہوم گراون ایجنڈا پا لیسی کو قائم کیا۔ ہوم گراون ایکشن پلان میں معاشی ترقی کے لئے تمام پہلو کا تفصیلی جائزہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا قومی اقتصادی پلان کے ذریعے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے ہمیں نمو کی طرف جانا ہے اور یہ بنیادی صلاحات کے ذریع کریں گے ہم منصوبہ بندی سے نکل کر عملی معاشی ترقی کی راہ پرر گامزن ہیں پائیدار ترقی کئے لئے معاشی استحکام نا گزیر ہے پچھلے انیس سو اکنوے میں میاں نواز شریف نے جو معشی ایجنڈا د یا اسے دوبارہ بحال کر رہے ہیں کائبو ر اس وقت بارہ فیصد کے قریب ہے نجکاری کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن کی جا رہی ہے قرض واجبات میں نمایاں کمی ہوئی ہے پاکستان کی معیشت درآمدی رہی ہے، برآمدات کو استحکام دیں گے، مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ ہو گا مارکیٹ اور کاروبار کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کریں گے سستی توانائی ہماری ترجیح ہے۔ ایس آٗئی ایف سی کی کاوشیں سرمایہ کاری کے حولے سے اہم ہیں