
اسلام آباد سال نو کے پہلے ماہ کے پہلے ہفتہ میں بارش اور پہاڑوں پر شدید برف برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جنوری تا 6 جنوری مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونگی، محکمہ موسمیات یکم جنوری تا پانچ جنوری دیر سوات شانگلہ مہند بارش اور برفباری کا امکان ہے،نوشہرہ صوابی کرک بنو کوہاٹ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔مری اور گلیات میں وقفہ وقفہ سے بارش اور برفباری کا امکان۔2 سے 6 جنوری تک اسلام آباد پوٹھوہار سرگردھا خوشاب ناروال سمیت سینٹرل پنجاب کے شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔2 سے 5 جنوری جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش‘بلوچستان میں یکم سے 4 جنوری تک چمن پشین قلعہ عبداللہ چاغی نوشکی قلات ہرنائی میں بارش اور برفباری‘3 سے 4 جنوری بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق برف برفباری کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں راستہ بند ہونے کا اندیشہ ہے، بارشوں اور برفباری کے بعد ملک میں سردی کی لہر آنے کا امکان ہے،بارشوں کے بعد میدانی علاقوں میں دھند بڑھنے کا امکان ہے۔