
فیصل آباد تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں دیرینہ دشمنی پر تین سگے بھائی قتل، کزن شدید زخمی کرنے کا معاملہ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہائی پروفائل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں بڑھتی ہوئی قتل،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر فیصل آباد تعینات پولیس کے اعلی افسران کو فوری طور پر معطل کیا جائے، فیصل آباد کی تاریخ میں یہ پہلاواقعہ ہے کہ تھانہ کی حوالات میں فائرنگ کرکے تین سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا جوکہ مقامی پولیس کی سیکورٹی کیلئے سوالیہ نشان ہے آن لائن کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کرکے،تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں دیرینہ دشمنی پرچک نمبر 422گ ب کے تین سگے بھائی قتل کردیا تھاوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہائی پروفائل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور ڈی آئی جی انٹیلی جنس سپیشل برانچ فیصل علی راجا انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقررکئے گئے ہیں آئی جی آپریشنز پنجاب زاہد نواز مروت اور اے آئی جی کمپلینٹس احسان اللہ چوہان انکوائری کمیٹی میں شامل ہیں آئی جی پنجاب کے حکم پر انکوائری کمیٹی کے ارکان فوری طور پر تاندلیانوالہ فیصل آباد پہنچ گئے انکوائری کمیٹی تھانہ صدر تاندلیانوالہ پر حملے، سکیورٹی میں غفلت کے ذمہ داران کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی، جبکہ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں بڑھتی ہوئی قتل،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر آر،پی او اور سی پی او فیصل آباد سمیت تمام اعلی افسران کو فوری طور پر معطل کیا جائے،پاکستان کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد جرائم کا گڑھ بن چکا ہے اور فیصل آباد قاتلوں، ڈاکووں اور چوروں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور شہری غیر محفوظ ہیں۔