
اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے پاکستان میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے بھارت کے پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بلااشتعال فضائی حملوں پر بھرپور احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الاْمور کو بتایا گیا ہے کہ یہ پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اس طرح کے حملے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ چارٹر اور دوملکوں کے درمیان تعلقات کے ضِمن میں مسلّمہ روایات کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان کے مطا بق بھارت کو خبردار کیا گیا کہ اس طرح کا غیر ذمے دارانہ روّیہ علاقائی امن اور سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔