
کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، یہ تینوں ائیرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان شاہد چودھری نے اس صورتحال کی تصدیق کی ہے۔