
پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے،اوکاڑہ میں 4، پاکپتن اور وہاڑی میں ایک، ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پاکستان نے بہاولنگر میں ایک اور بھارت کی جانب سے داغا گیا اسرائیلی ساختہ ہیروب ڈرونز گرادیا،
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پاک فوج نے 4 بھارتی ڈرون مار گرائے۔
بھارتی ڈرون طیارے اوکاڑہ کے مختلف علاقوں میں گرائے۔پاک فوج کی بروقت کارروائی سے ڈرون طیاروں سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
۔ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون کا ملبہ گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ڈرون کا ملبہ اپنی تحویل میں لے لیا