
بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاک فضائیہ کے ریڈار کی ڈیوٹی پر تعینات دو اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے-
دونوں کارپورل رینک کے اہلکار تھے جنہیں خریداری کے بعد چاغی بازار سے ایف سی کیمپ واپس جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا-
ایئرفورس کے اہلکار کیمپ کے اندر لگے ریڈار کی ڈیوٹی پر مامور تھے