چین کے وزیراعظم نے گرمجوشی سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مصافحہ کیا
بیجنگ (الفجرآن لائن)آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی۔ چین کے وزیراعظم نے گرمجوشی سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مصافحہ کیااورکافی دیرتک تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چینی وزیر اعظم کی ملاقات عظیم عوامی ہال میں پُروقاراستقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی۔
اس موقع پر چین کے وزیراعظم نے گرمجوشی سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مصافحہ کیا۔چین کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مابین تبادلہ خیال بھی ہوا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ دورہ چین پر موجود ہیں۔
