سریاب،3ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون سمیت 5افراد کو قتل کردیا
کوئٹہ (آن لائن) سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں 3ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون سمیت 5 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے مقتولین کے ورثاء اور علاقہ مکینوں، عزیز و اقارب نے ان کی نعشیں سریاب روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل ہونے سے ٹرانسپورٹروں، مسافروں اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ کیچی بیگ کے علاقے کلی الہ آباد میں اکرم اپنے ساتھیوں رزاق اور اکرام کے ساتھ ملکر محمد یوسف کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے یوسف، پرویز، آصف طاہر اور مسماۃ (س) کو قتل کردیا مقتولین میں 3 بھائی، ایک بہن اور والد شامل ہیں جو ملزم کے بہنوئی اور بھانجے بتائے جاتے ہیں۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ 5 افراد کے قتل سے علاقے میں کہرام مچ گیا نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا قتل کی وجہ زمین کا تنازعہ بتائی جاتی ہے اور بعد میں لواحقین، عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں نے ان کی میتیں سریاب روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور کئی گھنٹوں تک سریاب روڈ پر ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہونے سے علاقہ مکینوں، ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا نعشیں ہسپتال منتقل کی گئیں کئی گھنٹوں تک روڈ بند رہا پولیس اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور کامیاب مذاکرات کے بعد شام 6 بجے کے قریب روڈ کھول دیا گیا اور ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔
