وسطی یورپ کے ملک سربیا کے صدر نے بھارتی S 400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی موقف کی تصدیق کر دی
بلغراد (الفجرآن لائن)معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز پسپائی کا عالمی سطح پر واضح اعتراف آیا ہے جس سے آپریشن سندور میں نام نہاد دفاعی برتری اور گمراہ کن جھوٹ کا بھارتی پول کھل گیا ۔وسطی یورپ کے ملک سربیا کے صدر نے بھارتی S 400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی موقف کی تصدیق کر دی۔ سربیا کے صدر نے ایک حالیہ انٹرویو میں بطور غیر جانبدار تجزیہ کار زمینی شواہد اور دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر حقائق بیان کیے۔
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں چینی ہتھیاروں نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیابھارتی S-400 دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا جا سکتا تھا کہ فرانسیسی ریڈار کہاں تباہ ہوا اور S-400 کے ریڈار نظام کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔ الیگزینڈر ووچیچ کے مطابق بھارتی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس S-400 ریڈار سسٹم کے متاثر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں، ماہرین کے مطابق غیر جانبدار ممالک کی جانب سے ایس 400 کی تباہی واضح ثبوت ہے کہ دنیا بھارتی جھوٹ اور پروپیگنڈہ کو مسترد کر چکی ہے،
سربیا کے صدر کے انٹرویو کے نکات اس تاثر کو مزید تقویت دیتے ہیں کہ بھارتی میڈیا زمینی حقائق کے برعکس غیر مصدقہ اور مبالغہ آمیز بیانیوں پر انحصار کرتا ہے ۔بھارت غیر مصدقہ دعوں سے حقیقت زیادہ دیر تک نہیں چھپا سکتا، آخرکار شواہد نے خود سچائی واضح کر دی ہے
