وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جو پچھلی بار ہوا، شاید اُن کی تسلی نہیں ہوئی ہے۔
بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پچھلی بار غلطی کر کے اپنی مانگ کا سندور اجاڑا تھا، وہ آج تک حالیہ جنگ میں ناکامی کی ذلت اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، اس میں بھی جو حالات ہیں، بھارت اپنا شوق پورا کر لے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک فوج بھارت کو پچھلی دفعہ سے زیادہ بری شکست دے گی، ان کے ساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید ان کی تسلی نہیں ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بار پھر شوق پورا کر لیں، انشاء اللہ تسلی ہو گی، افغانستان میں بھارتی پراکسیز بیٹھی ہیں
