دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔
منگل کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوورز میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کا بیٹنگ آرڈر آسٹریلوی بولرز کے سامنے ناکام ہو گیا اور چھ کھلاڑی ڈبل فِگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
