واشنگٹن(الفجرآن لائن) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ 4 ایرانی شہریوں اور 4 کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔
