دہلی( الفجرآن لائن) بالی وڈ کی آنے والی فلم ’کاک ٹیل 2‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندانہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق فلم کو 2012 کی سپرہٹ رومانوی ڈرامہ فلم ’کاک ٹیل‘ کا سیکوئل قرار دیا جا رہا ہے، جس میں سیف علی خان، دیپیکا پاڈوکون اور ڈیانا پینٹی نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
تین منٹ سے زائد دورانیے پر مشتمل ٹریلر کا آغاز شاہد کپور کے کردار کی آواز سے ہوتا ہے، جو اس بات پر غور کرتا ہے کہ جب محبت اور دوستی آپس میں الجھ جائیں تو رشتے پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔
