ایران(الفجرآن لائن) ایرانی میڈیا کے مطابق خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کی جانب امریکی جنگی جہازوں پر انتباہی فائرنگ کی گئی ہے۔
ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی بحریہ کی جانب سے قادر کروز میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے وارننگ فائر کیے جانے کے بعد امریکی بحری بیڑے کے ڈسٹرائر جہاز بحیرۂ عمان چھوڑ کر بحرِ ہند کی جانب روانہ ہو گئے۔
