لبنان ( الفجرآن لائن)غير ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے شہر طائر میں رات بھر کیے گئے، فضائی حملوں میں 8 افراد شہید ہو گئے۔
اے ایف پی کے مطابق ایک حملہ جمال امل اسپتال کے قریب ہوا جس میں 5 افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے، جبکہ اسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق طائر میں ہونے والے ایک اور اسرائیلی حملے میں دو بچوں سمیت 3 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے۔
