وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی خیریت دریافت کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی
صوبائی وزیر صحت کے مطابق متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، حکومت علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعہ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کردی،
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی کراچی منتقلی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،
متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو مزید بہتر علاج کے لیے ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا،
ائیر ایمبولینس تیار، ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی ہمراہ موجود ہوگا،
حکومت متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مکمل صحت یابی تک ہر ممکن طبی اور انتظامی معاونت فراہم کرے گی
واقعہ کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزم تک پہنچنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں
خواتین ڈاکٹرز، طبی عملے اور مریضوں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے
اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں
