کوئٹہ: ( الفجرآن لائن)خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں مطلوب ملزم ہلاک۔ خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے میں مبینہ طور پر ملوث ملزم مارا گیا، ایس ایچ او جواد حیدر۔ تیزاب حملہ کیس کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا، ایس ایچ او سول لائنز۔ مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ملزم کو نوشکی بس اسٹاپ کے قریب دیکھا گیا، جہاں پولیس نے اسے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دینے کا کہا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے گرفتاری دینے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ملزم ہمایوں شاہ ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے چار زندہ کارتوسوں سمیت ایک پستول برآمد کر لیا، جبکہ جائے وقوعہ سے دو خول بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے
