کراچی (الفجرآن لائن)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونا فی تولہ 2 ہزار 830 روپے مہنگا ہو گیا۔اس اضافے کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 547 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 28 ڈالرز کے اضافے سے 4326 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
