امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والا امریکی فوج کا انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹر مارگرایا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا کہ اگرچہ ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹس محفوظ رہے ہیں لیکن پھر بھی امیریکا کو اس حملے کا لازمی طور پر جواب دینا ہوگا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ایرانی ڈرون نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس کے باعث وہ گر کر تباہ ہوا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا یا نہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق ہیلی کاپٹر کے دونوں عملے کو عمان کے ساحل کے قریب سمندر سے بحفاظتریسکیو کیا گیا۔
واقعے سے آگاہ ذرائع کے مطابق عملے کی تلاش کے لیے کئی گھنٹوں پر مشتمل ایک ڈرامائی سرچ آپریشن کیا گیا۔
امریکی بحریہ کی ایک ڈرون کشتی نے سمندر میں موجود عملے کو تلاش کر کے ریسکیو کیا، جو اس نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جس میں سمندری ڈرون کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق یہ ڈرون سیرونک کمپنی کا تیار کردہ تھا اور امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کی ٹاسک فورس 59 کا حصہ ہے، جو مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سمندری ڈرونز آپریٹ کرتی ہے
