کوئٹہ (الفجر آن لائن) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مظفرآباد کے قریب پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں شہید ہونے والے افسران و جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ وطن عزیز کے یہ بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی سلامتی اور دفاع کو یقینی بنایا۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جس پر پوری قوم شدید رنج و غم میں مبتلا ہے۔
پاک فوج کے افسران اور جوان ہر مشکل گھڑی میں ملک و قوم کے تحفظ کے لیے صفِ اول میں کھڑے رہتے ہیں اور ان کی خدمات لائقِ تحسین ہیں وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اس دکھ کی گھڑی میں پاک فوج اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
