مری( الفجرآن لائن) مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے قریب ایک ہائی ایس وین حادثے کا شکار ہو گئی۔ — ترجمان موٹروے پولیس۔ افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔ ہائی ایس وین موڑ کاٹتے ہوئے نالے میں جا گری، جس کے باعث وین میں فورا آگ بھڑک اٹھی۔ ہائی ایس وین اس جانب گری جہاں سے دروازے کھولنا ممکن نہ تھا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی بھاری نفری اور مری انتظامیہ موقع پر موجود ہیں۔ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔ پولیس حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا ایک ہی خاندان سے تعلق تھا جو کہ ملتان سے مری کی جانب جا رہے تھے۔وین میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی، جن کی تعداد 10 تھی
