مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات کرنے میں بہت دیر کردی اور اسے اب اس کی قیمت چکانی ہوگی۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ اس کے بہت سے حصے، جیسے بحریہ اور فضائیہ، اب عملاً موجود ہی نہیں رہے، انہیں مکمل طور پر شکست دی جا چکی ہے‘۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی اقدام کچھ نہیں کرتا۔ مشرقِ وسطیٰ کا یہ غنڈہ اب ختم ہو چکا ہے‘۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات کرنے میں بہت زیادہ دیر کر دی جو ان کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا، اب انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی‘۔
