ائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم ایک ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو بامعنی ہو اور مؤثر ثابت ہو‘۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اصولی طور پر جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضامند ہو چکا ہے، تاہم اس معاہدے پر ابھی دستخط ہونا باقی ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف کارروائی روکی تھی، پاکستان اب بھی ایران معاملے پر کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف اچھے دوست اور بہترین شخصیات ہیں۔
