کوئٹہ ( الفجرآن لائن) سرکاری سے مسلسل غیرحاضری پر محکمہ صحت بلوچستان نے 168 ملازمین کے خلاف آخری وارننگ نوٹس جاری کر دیا، محکمہ صحت بلوچستان۔ متعلقہ ملازمین کو سات روز کے اندر غیرحاضری سے متعلق تحریری وضاحت جمع کرانے کی ہدایت جاری۔ متعدد یاددہانیوں کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ٹیکنیکل، لوئر ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل کیڈر کے ملازمین نوٹس میں شامل ہیں۔
غیرتسلی بخش جواب یا مقررہ مدت میں وضاحت جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔بلوچستان سرکاری ملازمین کارکردگی و نظم و ضبط قواعد کے تحت غیرحاضر ملازمین کو مستقل طور پر برخاست کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان سرکاری اداروں میں نظم و ضبط، حاضری اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، محکمہ صحت بلوچستان
