
اسلام آباد (الفجار آن لائن) پی ٹی آئی احتجاج ختم ہونے کے بعد 4 روز سے بند تمام موٹرویز کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیاہے۔موٹروے حکام کے مطابق موٹروے ایم 2 اسلام آباد تا لاہور کھول دی گئی ہے،لاہور سیالکوٹ موٹر وے،ایم 3، ایم 4اور ایم 5موٹر ویز کو بھی کھول دیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بند راستے کھولنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاہے کہ تمام بند راستے فوری کھول کر شاہراؤں پر صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں