
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا سربراہ بی این پی کے بیان پر ردعمل
بلوچستان نیشنل پارٹی کا احتجاج آئینی و قانونی حق ہے لیکن اس وقت قومی شاہراہوں پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے
بلوچستان نیشنل پارٹی احتجاج کیلئے متعلقہ انتظامیہ سے اجازت مانگے
خواتین خودکش حملہ آوروں کے معاملے پر عزت و غیرت کے تقاضے کیوں خاموش ہوتے ہیں
جب ریاست مخالف عناصر پر ہاتھ ڈالا جائے تو عزت و غیرت کے نام پر مفاداتی ایجنڈے کو زندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے
ریاست ہر فرد کی یکساں عزت نفس کی محافظ ہے
شدت پسندی کی حوصلہ افزائی کسی صورت قبول نہیں، ریاست اپنی رٹ پر سمجھوتہ نہیں کرے گی
خواتین کو ڈھال بنا کر ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا
قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی میں کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی