مظفرآباد (آن لائن) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردارینے کہا ہے کہ فوج ہماری ریڈ لائن ہے کشمیر سے پاک فوج کے خلاف اٹھنے والی کوئی آواز بھی نا قابل قبول ہے۔
معرکہ حق میں پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔
کشمیر کے ساتھ ہماری گہری وابستگی ہے۔ جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا لہو گرے گا۔
کشمیریوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔ پارٹی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے ہر وعدے کو پوارا کرنا ہے۔
کشمیریوں خلاف کسی قسم کی کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔ کشمیریوں کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے سے ہمارا دل ٹوٹ جائے گا۔
انہوں نے کہا پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، کشمیر سے فوج کے خلاف اٹھنے والی آواز بھی ناقابل قبول ہو گی۔
انہوں نے کہا معرکہ حق میں پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو پہلے ہی ایسا سبق دکھا دیا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
انہوں نے کہاکہ خطے میں قیام امن میں پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سرہایا گیا اس امن کے قیام میں بھی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کا انتہائی اہم کردار ہے۔
ایران پر امریکی حملے کے وقت نیتن یاہو اور مودی ایک تھے۔ ہمیں عالمی سازشوں کو سمجھنا چاہیے موجودہ صورتحال میں الفاظ کا چناو بھی سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ کوئی بھی کبھی بھی ریاست کو سرنگوں نہیں کر سکتا

