مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
واقعے میں ہیلی کاپٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز بھی محفوظ رہیں، حکام
عارفوالا(الفجرآن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران ایک دیوار گر گئی،ل۔
تاہم ہیلی کاپٹر محفوظ رہا۔
مریم نواز پاکپتن کی تحصیل عارفوالا میں نواز شریف سکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچیں۔
واقعے میں ہیلی کاپٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز بھی محفوظ رہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

