، اغوا شدہ بچی بازیاب، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد
ڈیرہ بگٹی(الفجرآن لائن) ڈیرہ بگٹی پولیس کی دو مختلف مقدمات میں
کامیاب کارروائیاں، اغوا شدہ بچی بازیاب، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ڈیرہ بگٹی پولیس نے دو مختلف مقدمات میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
جبکہ اغوا شدہ 6 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب اور چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں دو روز قبل اغوا ہونے والی 6 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
اس مقدمے میں ملوث ملزمان پونہل اور امداد علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری کارروائی میں ایک روز قبل چوری ہونے والی ہنڈا CD-70 موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔
جبکہ ملزم عبدالعزیز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقدمات میں مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

