کابل(الفجر آن لائن)غیر قانونی افغان شہری پاکستان سمیت مختلف ممالک کیلئے سکیورٹی اورانتظامی چیلنج بننے لگے۔افغانی جریدہ ہشت صبح کے مطابق پولینڈ نے 71 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکرلیا،
جن میں متعدد افغان باشندے بھی شامل ہیں۔پولش بارڈر گارڈز کے مطابق لتھوانیا اور بیلاروس سے ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی باشندوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد گرفتار افراد کو لتھوانیا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترک پولیس نے شہر بولو میں غیرقانونی طور پر مقیم 20 افغان شہریوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ترک امیگریشن ایجنسی کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی طور پر19 ہزار 574 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔
اقوامِ متحدہ کیادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق افغانستان میں جاری بحران، غربت اور انسانی حقوق پر پابندیاں لاکھوں شہریوں کی بیرون ملک نقل مکانی کی بڑی وجوہات ہیں، افغان باشندوں کی حالیہ گرفتاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا ان کی غیرقانونی موجودگی کو مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔

