ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید غلام قادر شاہ بخاری نے جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سنا دیا، ملزم جیل منتقل
کوئٹہ(الفجر آ ن لائن)کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران شہری کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ زون جناب سید غلام قادر شاہ بخاری نے مقدمے میں نامزد گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے عدالت کے روبرو شواہد، گواہان اور دیگر قانونی مواد پیش کیا گیا، جن کی روشنی میں عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار ملزم کو جرم کا مرتکب قرار دے دیا۔
فاضل عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی۔
عدالت کے فیصلے کے بعد سزا یافتہ ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ اپنی سزا پوری کرے گا ۔
عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ کی جانب سے یہ مقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کیا
جس کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔
پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کے دلائل، پیش کیے گئے شواہد اور گواہان کے بیانات کا جائزہ لیا۔
عدالت نے تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی فاضل عدالت کے فیصلے کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے

