وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب کے سرکاری سکولوں میں باتھ روم، فرنیچر اور کلاس روم کے لئے 40 ارب مختص کرنے کا اعلان
پنجاب میں 49 ہزار سرکاری سکول ہیں،10 ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے،اب 300نواز شریف آف ایمیننس بن رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(الفجرآن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ اورمزید 50ہزار ہونہارسکالر شپ کا بھی اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں باتھ روم، فرنیچر اور کلاس روم کے لئے 40 ارب مختص کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔پنجاب کے سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر، آئی ٹی، آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور ایس ٹی ای اے ایم لیب بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں سے پاکستان سے پیار کرنے کا وعدہ لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سپر ہیرو پکارکر سلام کرنے پر طلبہ نے پر جوش جواب دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عارف والا میں ساہیوال ڈویژن کے10 سکول آف ایمیننس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سکول آف ایمیننس میں داخلے ہوتے ہوئے فرط جذبات سے آنکھیں بھر آئیں۔ بڑے بڑے مہنگے پرائیویٹ سکول والوں کے پاس ایسی شاندار عمارتیں نہیں۔
نواز شریف سکول آف ایمیننس میں کوالیفائی پرنسپل، ٹیچر، اے آئی لیب، ایئر کنڈیشن کلاس روم ہیں۔ ذہین و فطین طلبہ کو برے حالات میں پڑھتے ہوئے دیکھ کر تکلیف ہوتی اور دل روتا تھا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ روایتوں کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، پنجاب کی بیٹیاں آگے بڑھ رہی ہیں۔ وسائل کی کمی کی وجہ سے ذہین بچے آسمان کوچھونے سے رہ جاتے ہیں۔پنجاب کے سب بچوں کو کہتی ہوں کہ آپ پڑھیں وسائل آپ کی ماں مریم نواز شریف فراہم کرے گی۔ وسائل کی کمی کوئی گناہ یا خامی نہیں،حکومت وسائل دے گی تاکہ بچے کی اڑان میں کمی نہ آئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ گواہ رہیں کہ ہم 300 نواز شریف سکول آف ایمیننس بنانے کا وعدہ پورا کررہے ہیں۔
اب کوئی بچہ وسائل کی کمی کا شکار ہے تو اس کے لئے نواز شریف سکول آف ایمیننس موجود ہے۔اعلیٰ تعلیم کے لئے وسائل نہیں تو ہونہار سکالر شپ مووجود ہے۔ڈگری کے بعد بزنس کے لئے قرضے دیں گے تاکہ ہرہاتھ کمانے والا بنے۔پنجاب میں پانچ لاکھ طلبہ کو سکل ڈویلپمنٹ سیکھا رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہنرمند بچوں کو ٹریننگ کے بعد خلیجی ممالک میں جانے کے لئے اخراجات کیلئے تین لاکھ روپے پرواز کارڈ کے ذریعے دے رہے ہیں۔
گلف جانے والے ہنر مند بچوں کے لئے نوکری کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ وسائل اس لیے مہیا کررہے ہیں تاکہ پاکستان کاہر بیٹا اور بیٹی کامیاب بنے۔مریم نواز نے پنجاب کے ہر بچے کا ہاتھ تھاما ہے، اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ عوام بالخصوص طلبہ نے جو عزت دی ہے ان کی راہیں آسان کرکے قرض چکانا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکول ماضی کی حکومتوں کی نااہلی کے باعث تنزلی کا شکار تھے۔77 سال میں اتنا بجٹ کبھی نہیں دیا گیا جتنا اب دیا جارہا ہے۔بچوں کو تعلیم اور روزگار کے لئے وسائل مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ بچے کہتے ہیں کہ سیاست کا شوق اور شعور نہیں، اگر سیاست نہیں سمجھو گے تو کیسے پتاچلے گا کہ کون اچھا اور برا ہے۔ پنجاب میں 49 ہزار سرکاری سکول ہیں،10 ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے،اب 300نواز شریف آف ایمیننس بن رہے ہیں۔ نواز شریف سکول آف ایمیننس لاہورجیسے بڑے شہروں میں نہیں بلکہ عارف والا، دینہ، بھکر جیسے شہروں میں بن رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میرے نزدیک ساؤتھ پنجاب، نارتھ پنجاب اور لاہور کی کوئی تفویض نہیں، پنجاب کا ہر شہری مریم نواز شریف کی ذمہ داری ہے۔ اگر بچوں کو وسائل اجازت نہیں دیتے تو لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ حکومت دے گی۔ پنجاب کے طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیک دینے جارہے ہیں۔لڑکوں کو ڈاؤن پیمنٹ کے طور پر15ہزار دینا ہوگا، لڑکیوں سے ڈاؤن پیمنٹ نہیں لیں گے

