مغلپورہ پولیس کی فوری کارروائی، ملزم گرفتار،
واردات میں استعمال پستول بھی برآمدزخمی نوجوان خطرے سے باہر، گرفتار ملزم سنگین مقدمات میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ نکلا
لاہور (الفجرآن لائن) مغلپورہ کے علاقے میں ذاتی رنجش پر ایک نوجوان نے اپنے دوست کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
مغلپورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم علی اکبر اپنے دوست طیب کو گھومنے کے بہانے
گھر سے ساتھ لے گیا، جہاں اس نے ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کر دی۔ کچھ دیر بعد زخمی نوجوان کے اہلخانہ کو ہسپتال سے اطلاع ملی کہ ان کے بیٹے کو گولی لگی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گولی طیب کی کمر میں لگی اور پیٹ سے باہر نکل گئی۔
زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مغلپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی اکبر کو گرفتار کر لیا۔
تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم علی اکبر سنگین نوعیت کے مقدمات میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے

