ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بہتر سفری سہولیات، مؤثر مال برداریپاکستان کے موٹروے نیٹ ورک میں توسیع،ایم -12 اور ایم-13 منصوبوں پر کام تیز
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بہتر سفری سہولیات، مؤثر مال برداری اور علاقائی رابطوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
اسلام آباد (الفجرآن لائن) پاکستان میں جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے فروغ اور ملک بھر میں بہتر رابطہ کاری کیلئے موٹروے نیٹ ورک کی توسیع کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے اہم موٹروے منصوبوں پر پیش رفت کی جا رہی ہے، جن کا مقصد سفری سہولیات میں بہتری، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ایس آئی ایف سی کی مؤثر ادارہ جاتی معاونت سے (سمبریال–کھاریاں ایم 12-اور – کھاریاں –راولپنڈی ایم -13) موٹروے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف مختلف علاقوں کے درمیان سفری فاصلے کم ہوں گے بلکہ مال برداری کے نظام کو بھی مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔
حکام کے مطابق موٹروے منصوبے ملک کے اہم معاشی مراکز، صنعتی علاقوں اور مقامی و علاقائی منڈیوں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
بہتر شاہراہوں کا نظام تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور معاشی سرگرمیوں کے پھیلاؤ کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ایس آئی ایف سی کے مطابق موٹروے نیٹ ورک کی توسیع پاکستان میں معاشی انضمام، صنعتی ترقی اور علاقائی رابطہ کاری کے وسیع وڑن کا حصہ ہے، جس کے ذریعے ملک میں مضبوط اور مربوط ٹرانسپورٹ نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔انفراسٹرکچر کی ترقی اور معاشی رابطوں کے فروغ کیلئے جاری اقدامات کے تحت ایس آئی ایف سی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے سہولت کاری فراہم کر رہا ہے، جس سے پاکستان میں پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے اور علاقائی رابطوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

