اسلام آباد: پاکستان کی معروف ٹیلی کام کمپنی زونگ نے اسلام آبادردا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی ‘5G-ریڈی انڈور بلڈنگ سلوشن’ فعال کر دیا ہے
جس کے بعد وہ یہ جدید ترین انڈور سروس فراہم کرنے والا ملک کا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ہواوے کے اشتراک سے شروع کیے گئے اس منصوبے کے تحت ایئرپورٹ کے تمام مسافر ٹرمینلز، لاؤنجز اور ٹکٹنگ کے شعبوں میں تیز ترین موبائل کوریج کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اس اپ گریڈ کا مقصد مسافروں اور ایئرپورٹ اسٹاف کو بنا کسی تعطل کے بہترین انٹرنیٹ اور نیٹ ورکنگ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس نئی سروس کے تحت اب مسافر ایئرپورٹ کے اندر لائیو اسٹریمنگ، ویڈیو کالنگ اور بھاری فائلز کی ڈاؤن لوڈنگ انتہائی تیز رفتاری سے کر سکیں گے۔
اس کے ساتھ ہی زونگ نے ایئرپورٹ پر ایک ‘کسٹمر فیسیلیٹیشن ڈیسک’ بھی قائم کیا ہے، جہاں مسافروں کو فوری سم ایکٹیویشن اور ڈیٹا سروسز کی آن گراؤنڈ سہولت میسر ہوگی۔
رواں سال زونگ کی جانب سے کمرشل 5G اسپیکٹرم حاصل کیے جانے کے
بعد، یہ اقدام ملک میں اسمارٹ ایوی ایشن انفراسٹرکچر کی بنیاد ہے۔ زونگ اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، اس کامیاب ماڈل کو
جلد ہی ملک کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں، بالخصوص لاہور اور کراچی ایئرپورٹس تک توسیع دی جائے گی

