اسلام آباد ( الفجرآن لائن) عوام کے لیے مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا سامنے آیا ہے جہاں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت بھاری اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31.05 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں.5.44روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اس حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں ایندھن کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 310.71 روپے سے بڑھ کر 316.71 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 323.30 روپے سے چھلانگ لگا کر 354.30 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔

