مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو تکلیف پہنچی ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ فوج اور عوام کو لڑوایاہے 9 مئی کو پی ٹی آئی اور فوج کو مسلم لیگ ن نے لڑوایاہے‘صوبائی امیر
ہم نے تو کبھی مرنے والوں کو برا نہیں کہا،شہداء ہمارے سر کا تاج ہے وکلاء کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کی تقریر رکھی جائے گی کانفرنس میں وکلاء کی رائے لیا جائے‘سینیٹر کامران مرتضیٰ
کوئٹہ(الفجر آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرو سنیٹر مولانا عبداواسع نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو تکلیف پہنچی ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ فوج اور عوام کو لڑوایاہے 9 مئی کو پی ٹی آئی اور فوج کو مسلم لیگ ن نے لڑوایاہے پاک بھارت جنگ کے دوران کسی نے انڈیا کے خلاف بات نہیں کی قائد جمعیت اسلام نے اسمبلی میں بھارت کے خلاف بات کی افواج پاکستان کو چاہیے کہ وہ کسی کو اپنے نام پر سیاست نا کرنے دیں مولانا فضل الرحمان کو غدار قرار دینے کی منصوبہ بندی پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوگی پاک فوج کے شہدا سمیت تمام شہدا ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں ہم پاکستان کے ساتھ تھے اور رہیں گے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹریٹ میں جمعیت لائیر فورمز کے مرکزی صدر و سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت لائیر فورم کے صوبائی صدر علاؤالدین کاکڑ‘صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی نواز کاکڑ‘سابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس صوبائی سنیئر نائب صدر مولوی کمال الدین اور دیگر بھی موجود تھے مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء لائر فورم کا اجلاس اسلام آباد میں آل پاکستان وکلاء کنونشن کی تیاریوں سے متعلق امور پر غور کیاگیا پنجاب کی سرزمین میں تحریک تحفظ مدارس کاانعقاد کیاگیا جمعیت علماء اسلام کی تحریک کو روکنے کی کوشش کی گئی پاکستان کی سب آزاد سرزمین پنجاب کو سمجھا جاتاہے قائد جمعیت علماء اسلام نے اپنی تقریر میں عوام کا مقدمہ سب کے سامنی رکھا مولانا فضل الرحمان کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم مولاناکی تقریر سے متفق ہیں لیکن مجبوری ہے واگہ باڈر کے قریب چند لوگوں کے تعلقات بھارت کے ساتھ بھی ہیں جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اداروں کا مورال بلند کیاہے نواز شریف نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کے لئے جو باتیں کی تھی وہ کسی کو یاد نہیں؟ حکمرانوں کو صرف اپنی سیاست کی پڑی ہوئی ہے،
سینیٹرمولاناعبدالواسع نے کہا ہے کہ یہ حکمران فوج یا کسی ادارے کے خیر خواہ نہیں جمعیت علماء اسلام بلوچستان قائد کے بیان سے متفق ہے مولانا ادریس نے فیلڈ مارشل کی تعریف کی انہیں قتل کیاگیا جمعیت علماء اسلام نے کبھی پاکستان کے ساتھ غداری نہیں کی اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے تو کبھی مرنے والوں کو برا نہیں کہا،شہداء ہمارے سر کا تاج ہے وکلاء کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کی تقریر رکھی جائے گی کانفرنس میں وکلاء کی رائے لیکر عوام کے سامنے رکھی جائے گی مولانا فضل الرحمان کی مکمل تقریر عوام کو سنائی جائیمولانا فضل الرحمان سے معافی مانگی جائے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ سیکورٹی اداروں کا احترام کیا لیکن اگر وہ کسی اور کے ذریعے مولانا فضل الرحمن کے بیانات کو غلط رنگ دیکر ہمارے اوپر پریشر ڈال رہی ہے تو پھر ہم بھی یہ برملا کہتے ہیں کہ اگر ہم گئے پھر ان کی بس کی بات نہیں ہو گی

