کراچی(الفجر آن لائن)پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہوکر424236 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 2057 روپے بڑھ کر 363714 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 41 روپیبڑھ کر 6070 روپیہ وگئی ۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4018 ڈالر کا ہوگیا۔

