کوئٹہ (الفجرآن لائن) لکپاس ٹنل کے قریب 5 موٹر سائیکلوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے لکپاس ٹنل میں ٹریفک آمدو رفت معطل ہوگئی۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر ٹریفک بحال کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لکپاس ٹنل میں 5 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا۔
جس کی وجہ سے موٹر سائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی اور ٹنل میں ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی اور ٹنل کے دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا اور ٹنل کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے بحال کردیا۔

