اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گلیات اورپنجاب کے مختلف شہروں میں بادل جم کر برسنے کا امکان
اسلام آباد(الفجرآن لائن)محکمہ موسمیات نے اتوار سے 25 جولائی تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے،l۔
جس کے باعث بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے،اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گلیات اورپنجاب کے مختلف شہروں میں بھی اتوار سے بارش کا امکان ہے
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔
کشمیرمیں آج سے 25 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پرموسلا دھاربارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے 23 جولائی تک تیزہواں،گرج چمک اوربارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں 25 جولائی تک گرج چمک کیساتھ بارش اورچند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

